بھٹکل:5/جولائی (ایس اؤنیوز)مختلف وجوہات کی بنا پر خالی ہوئے تعلقہ کے 3گرام پنچایت کی نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں 2حلقوں پر کانگریس کے حمایتی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو ماولی -2گرام پنچایت کے تیسرے وارڈ کوٹد مکی پر ہوئی زبردست محاذآرائی میں بی جے پی حمایت کی امیدوار ناگرتنا موگیر 70ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔
بدھ کو مقامی تحصیلدار دفتر میں کوٹدمکی وارڈ کے ووٹوں کی گنتی ہوئی ۔ ناگرتنا موگیر نے کل 433ووٹ تو سرسوتی بھوری نے 363حاصل کیں۔ وارڈ کے کل 1057ووٹوں میں سے 796رائے دہندگان نے اپنا ووٹ استعمال کیا تھا، اس طرح پسماندہ ذات کے ریزرو ماولی ۔2گرام پنچایت کی نشست بی جے پی کے حق میں گئی ہے۔ متعلقہ گرام پنچایت میں کانگریس کے 9اور اس جیت کےساتھ بی جے پی کی تعداد 8ہوگئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی جیسے ہی ختم ہونے کو آئی اور بی جے پی امیدوار کی جیت یقینی ہوگئی تو بی جے پی لیڈران اور کارکنان نے دفتر کے باہر پٹاخے پھوڑتے ہوئے جشن منایا۔ بی جے پی بھٹکل صدر راجیش نائک، گوند نائک، پرمیشور دیواڑیگا، کرشنا نائک آسارکیری ، سنیل بی نائک، دنیش نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے وغیرہ موجود تھے۔
بلامقابلہ منتخب امیدوار:پسماندہ ذات کے لئے ریزرو کوپا گرام پنچایت میں کانگریس کے حمایتی امیدوار مادیوی سومیا گونڈ بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں۔ یہاں ان کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کئے ماستی بڈیا گونڈ نے اپنا نامہ واپس لیا تھا۔ کانگریس امیدوار کی جیت پر بی جے پی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مہلوک کانگریس امیدوار کی بیوی مادیوی یہاں امیدوار تھیں ، انسانیت کے ناطے اور بیکار میں عوام پر انتخابات کا بوجھ نہ ڈالنے کی وجہ سے ہم نے یہ حلقہ چھوڑ دیا ہے ، کوپا گرام پنچایت میں بی جے پی کی اکثریت میں ہے ، اس نتیجے سے کوئی فرق نہیں ہونے کی بات کہی ہے۔ اسی طرح پسماندہ ذات کے لئے ریزرو ماوین کوروے گرام پنچایت میں کانگریس حمایتی امیدوار منجوناتھ دیویا موگیر بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کئے پرمیشور موگیر، سنتوش موگیر، دیوی داس موگیر نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی وجہ سے منجوناتھ کے لئے راہ آسان ہوئی اور بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
رکن اسمبلی پرتنقید:ماولی -2 گرام پنچایت کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر بی جے پی لیڈران نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ بی جے پی پسماندہ طبقات کے ضلع جنرل سکریٹری ونود نائک نے کہاہے کہ ماولی -2گرام پنچایت رکن اسمبلی کا مقام ہے ،یہ نتیجہ آئندہ ہونے والے انتخابات کی طرف واضح اشارہ کرنے کی بات کہی۔